انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پی سی ہوٹل لاہور میں انٹر نیشنل اوورسیز کانفرنس ، اوورسیز ن لیگ کے مختلف ممالک کے صدور کی شرکت

وائس چیئر مین او پی سی بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو خوش آمدیداور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا

لاہور،دبئی(حافظ زاہدعلی سے )پی سی ہوٹل میں انٹرنیشنل اوورسیز کانفرنس*اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد مریم نواز شریف کی کابینہ کے وزرراء کی شرکت۔بیرسٹر امجد ملک نے دنیا سے آئے تارکین وطن کو اعتماد میں لیا۔

کمشنر اوورسیز نے بریفنگ دی ، تقریب میں پنجاب حکومت کے وزرا اور مشیروں کی شرکت

مختلف ممالک سے آئے اوورسیز پاکستانیز سے کھلی کچہری میں تجاویز پر تبادلہ خیال۔ وزیراعظم اور وزیراعلی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے اکتالیس اضلاع میں قائم خصوصی عدالتوں پر بریفنگ دی۔
تمام اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے تارکین وطن کیلئے عدالتوں کی تشکیل کا بل پاس کرنے پر خصوصی مبارکباد۔ وکلاء تاجر برادری خواتین اور اوورسیز مینارٹی کمیونٹی کی خصوصی شرکت۔ وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے متحدہ عرب امارات ٹیم اور عرفان طور کا شاندار انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے ن لیگ یو اے ای اور منتظم تقریب عرفان اقبال طور کا شکریہ ادا کیا

اس موقع پر منتظم تقریب عرفان طور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے ویژن کو گلی گلی قریہ قریہ پہچانے کے لئے ھر لمحہ مستعد ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز جس طرح ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے کاوشیں کر رھے ھیں اس کے دوررس نتائج ملیںُ گے۔

عرفان طور نے کہا مسلم لیگ ن کو جس طرح یو اے ای میں محمد غوث قادری کی سربراہی میں فعال اور مضبوط بنا رھے ھیں اسی طرح بیرسٹر امجد ملک کی شبانہ روز کاوشوں اور ویژن سے اوپی سی بھی تارکین وطن کے مسائل ان کی دھلیز پر حل ہونگے۔

تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے ن لیگ کے عہدیداران اور اہم شخصیات کی شرکت ، مہمانوں کو گلدستے پیش کئے گئے

انھوں نے بیرسٹر امجد ملک کو اوپی سی کا وائس چیئرمین بننے پر مبارک باد دی اور ن لیگ یواےای کی جانب سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا یاد رھے کہ تقریب میں مشیر وزیر اعلی پنجاب ذیشان ملک اور محکمہ زکات و عشر کے مشیر راشد نصراللہ کی شرکت کے علاوہ ن لیگ اوور سیز کے مختلف ممالک کے صدور اور اھم شخصیات شریک تھیں تقریب میں شریک مہمانوں کو گلدستے بھی پیش کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button