چیمپئنز ٹرافی :کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا
چیمپینز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے پاکستان میں سجے گا جس کے لیے تیاریا ں زورو شور سے جاری ہیں ۔غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں شائقین کا جوش وخروش بڑھا رہی ہیں۔چیمپینز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت میں ہو گا ۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے بارے بات کریں تو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبران کے لیے رقم جمع کرنے کی غرض سے 1998 اور 2000 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی منعقد ہوئی،2002 میں اس کا نام تبدیل کر کے چیمپئینز ٹرافی رکھ دیا گیا ۔1998 میں اگرچہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا تاہم آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی کی میزبانی دی گئی۔
ان مقابلوں میں 9 ممالک شریک ہوئے اور فائنل میں آنجہانی ہنسی کرونیے کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ 2000 میں ٹیسٹ کرکٹ سٹیٹس کے حامل نو ممالک کے علاوہ بنگلہ دیش اور کینیا نے بھی حصہ لیا اور فائنل میں کرس کینز کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل اپنے نام کیا ۔ یہ آئی سی سی کے کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی پہلی فتح تھی۔
پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائیگی جس کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا ۔یہ چیمپئنز ٹرافی کا 9واں ایڈیشن ہے جو کہ ہائبرڈ ماڈل کے طور پر کھیلا جائے گا ۔جس میں بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا ۔ٹورنامنٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کریگا ۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پہلی بار کھیلنے والی افغانستان بھی شامل ہے، ان 8 ٹیموں کو 4 کے دو گروپس میں رکھا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان بنگلہ دیش ،بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ بی میں افغانستان،آسٹریلیا ،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ،چیمپئینز ٹرافی کا ٹائٹل آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں۔
بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2002 اور 2013 میں جیتی تھی جب کہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور پاکستان نے ایک ایک بار اسے جیتا ہے۔ بھارت کو 2017 کے فائنل میں پاکستان سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے 23 میں سے صرف 11 مقابلے جیتے ہیں بھارت نے 29 میں سے 18 میچز جیتے ہیں۔ لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی سی سی آفیشلز، پی سی بی عہدیداران سمیت قومی و انٹرنیشنل کرکٹرز نے شرکت کی۔چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں بھی ہو گی۔
لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹیو جیف ایلر ڈائس، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل تقریب میں شریک ہوئے۔
سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے۔
میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی اسٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا قذافی اسٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہونا تاریخی موقع ہے، ایک نسل اس طرح کے عالمی ایونٹس سے محروم رہی رہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر اور سابق کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہا کہ2017 چیمپئنز ٹرافی کے فاتح لمحات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم نے فائنل میں بھارت کو ہرایا جو بھلایا نہیں جا سکتا، جب واپس پہنچے ہر سطح پر لوگوں نے بہت بڑا استقبال کیا۔نیوز ی لینڈ کے کرکٹر ٹم سائوتھی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کسی میچ کو آسان نہیں لیا جاسکتا، اب ہر میچ کو اہم سمجھ کر کھیلنا ہوگا۔ایک اہم ٹورنامنٹ میں ہم سب کی دعا ہے کہ پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کر کے ٹرافی اپنے نام کرے ۔امین




چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے ایک اچھا کالم ۔ ویلڈن