پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق،3فراد زخمی

کار ڈرائیور ایئربیگ کھلنے سےمحفوظ رہا،گاڑی جائے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا

لاہور(بیوروچیف)تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے نوجوان جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور موقع پر کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مصطفی آباد کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ذیشان نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کلیم اللہ،محسن اور لیاقت زخمی ہو گئے۔

کار ڈرائیور ایئربیگ کھلنے کے باعث محفوظ رہا اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button