پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
کوہستان:28 سال قبل گھوڑے سمیت گلیشیئر میں دھنسے شہری کی لاش برآمد
لاش حیرت انگیز طور پر محفوظ ، کپڑے بھی نہیں پھٹے، شناختی کارڈ سے شناخت ہوئی
اسلام آباد:(ویب ڈیسک )کوہستان میں 28 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص نصیر الدین کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی۔ لاش حیرت انگیز طور پر محفوظ ہے، کپڑے بھی نہیں پھٹے۔ لاپتا شخص کے اہل خانہ ن کے مطابق 28 سال سے گمشدہ شخص کی تلاش جاری تھی، پولیس نے شناخت اور مزید حقائق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نصیرالدین 1997 میں سپیٹ ویلی سے واپسی پر گھوڑے سمیت گلیشیئر کی دراڑ میں گر کر لاپتا ہو گیا تھا۔
مقامی چرواہے عمر خان، جو ہر سال اپنے مال مویشیوں کے ساتھ لیدی ویلی جاتے ہیں نے یکم اگست کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیر کے دوران انسانی لاش دیکھی۔
عمر خان نے بتایاکہ ’لاش بالکل صحیح سلامت تھی،تلاشی لینے پر انھیں ایک شناختی کارڈ ملا جس پر نام ’نصیر الدین‘ درج تھا۔



