پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشن شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

1.6 میگاواٹ تک کا سولر پاور پلانٹ نصب،پنجاب حکومت کو بجلی اور اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی

لاہور:( بیوروچیف)پنجاب حکومت نے بجلی اخراجات میں کمی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔ اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز ، سٹاپس اور برقی زینے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 1.6 میگاواٹ تک کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔

پلانٹ سے ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جاسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے،سٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button