گجرات(ویب ڈیسک)تھانہ دولت نگر کے گاؤں چوہدووال چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 25 سالہ شبیرحسین،30سالہ نقاش منظور اور 18سالہ عثمان کو قتل کردیا جبکہ 13 سالہ قیص منور اور 27سالہ ارسلان شدید زخمی ہو گئے،ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین شادی کی تقریب سے شرکت کے بعد اپنے گاؤں پیرو شاہ واپس جارہے تھے۔



