انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

آئیڈیاز: پاکستان کا پہلا نجی لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار پیش

مقامی سطح پر بننے والا ریڈار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی ایک بریک تھرو ہے، اویس رئوف

350 کلومیٹر رینج رکھنے والا ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرچ کے تعاون سے بنایا گیا ہے، تعمیر میں کئی سال لگے

کراچی(ویب ڈیسک )آئیڈیاز نمائش میں پاکستان کا بنایا جانے والا پہلا نجی لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔ ریڈار کی رینج 350کلومیٹر ہے۔ منتظم اویس رئوف کا کہنا ہے کہ یہ ریڈار فضائی نگرانی میں ایک بریک تھرو بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کامیابی سے جاری ہے۔

نمائش میں پاکستانی ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔350 کلومیٹر رینج رکھنے والا پاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرچ کے تعاون سے بنا ہے اور پہلی دفعہ آئیڈیاز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان کے کمپری ہینسو ایئر ڈیفنس میں گریٹ بریک تھرو بنے گا۔ ریڈار کو بلیو سرج پرائیویٹ لمیٹڈ نے بنایا اور اس کی تعمیر میں کئی سال لگے ہیں۔ مقامی سطح پر بننے والا ریڈار نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی ایک بریک تھرو ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button