پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

سولر سسٹم لگوانے والوں کے گرد گھیراتنگ،لائسنس لازمی قرار،اضافی ادائیگیوں کیلئے ہوجائیں تیار

لاہور:(ویب ڈیسک)وزارت توانائی نے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کےلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) لائسنس لازمی قرار دیدیا ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا، پہلے 25 کلو واٹ تک صارفین کو تقسیم کار کمپنیاں لائسنس دے سکتی تھیں۔

 

ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے، صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑے گا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق ترامیم سے قبل 25 کلو واٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری ہوتا تھا، صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پروجیکٹ پر کنکشن دیا جاسکے گا، ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین لائسنس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button