پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

اسلام پورہ:پٹرول پمپ پر 71لاکھ کا ڈاکہ

شالیمار اور گلشن راوی سے گاڑیاں ، کاہنہ مصری شاہ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

اسلام پورہ میں اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے عملہ سے71لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی۔پٹرول پمپ کے کیشیئر شہباز اور شہریار سیل کی رقم بینک جمع کرانے جا رہے تھے کہ کار سوار ڈاکوؤں نے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔

شادباغ میں محسن سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں واجد سے 1لاکھ 15 روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں شکیل سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،جوہرٹاؤن میں خالد سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون،سمن آباد میں ریاض سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

شالیمار اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ مصری شاہ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button