پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

اسلام پورہ میں بھتہ مافیا سرگرم،اےوی گرلزسکول پرفائرنگ

کراچی کے بعد لاہور میں بھی بھتہ مافیا نے پیر جمالئے،15روزسے دھمکیوں کے باوجودکارروائی نہ ہوئی،جان کو خطرہ:خرم دلاور،طالبات،علاقہ مکین خوفزدہ،ملزم جلد گرفتار کرلیں گے:ایس ایچ او

لاہور:(سیدظہیر نقوی )کراچی کے بعد لاہورمیں بھی بھتہ مافیا سرگرم ہوگیا ،50لاکھ بھتہ نہ دینے پر اسلام پورہ کے علاقہ میں گرلز ہائی سکول پر فائرنگ کردی۔

اسلام پورہ کے علاقے محلہ ملت روڈ ساندہ میں نجی اے وی گرلزہائی سکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ،طالبات اور علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام کے رابطہ پر سکول کے مالک خرم نے بتایا کہ تقریبا 15دن سے نامعلوم افراد دھمکیاں دے رہے تھے اورانگلینڈ کے نمبر سے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام بھجوارہے تھے۔

فائرنگ کے بعد عمارت ویران نظر آرہی ہے

سکو ل کے مالک کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دھمکی دی ہے کہ ابھی صرف باہر فائرنگ کی ہے اگلی مرتبہ آپ کو فائرنگ کا نشانہ بنائیں گے۔

سکول کے مالک کے مطابق پولیس کو دھمکیوں کی بابت کئی روز قبل آگاہ کردیا تھا دوسری جانب اہل علاقہ اور طالبات کےوالدین نے آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کردیا۔

پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے اے وی گرلزہائی سکول کے مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا انکار پر فائرنگ کردی ،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ اوتھانہ اسلام پورہ زاہد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button