پاکستانتازہ ترین

ون۔ کانسٹیٹیوشن کیخلاف کارروائی روکی، غربا کے گھر گرائے جارہے، حافظ نعیم

جنگ کے حالات میں معاہدے معطل کئے جاتے ہیں، آئی پی پیز معاہدے فوری ختم کئے جائیں

لاہور، اسلام آباد ( ویب ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے نام سے کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا مگر وزیراعظم نے کارروائی روکنے کا حکم دیا جبکہ غریبوں کے گھر گرائے جار ہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں ممبر سازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 50لاکھ ممبران کا ہدف حاصل کریں گے اور 50ہزار کمیٹیاں بنائیں گے۔ حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لٹر پٹرول پر 157 روپے ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں، کیپسٹی پیمنٹس کے نام پر خزانے کو خالی کیا جا رہا ہے اور ایک موٹر سائیکل چلانے والا غریب آدمی حکومت کو پیٹرول پر بھاری ٹیکس ادا کرتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کانسٹی ٹیوشن ون کے نام سے ایک بڑا کرپشن کا سیکنڈل سامنے آیا ہے، بری امام اور کچی آبادیوں میں غریبوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے اس سیکنڈل کے خلاف کارروائی روکنی کا حکم دیا ہے، ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 100روپے کی سبسڈی نہیں لیوی ختم کی جائے، ہمیں سبسڈی کی بھیک نہیں چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے حالات میں معاہدے معطل کیے جاتے ہیں لہٰذا آئی پی پیز کے معاہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button