پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بارات سے چند گھنٹے پہلے دلہن قتل، بیٹے کے دھکے سے باپ چل بسا

23 سالہ عائشہ کو سر میں گولی ماری گئی،اہلخانہ کا بہنوئی پر الزام:جمشید نے معمولی تلخ کلامی پر نویدکو گولیاں مار دیں

لاہور ( بیوروچیف) لاہور میں سندرکے علا قہ موہلنوال عزیزکالونی میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ 23 سالہ عائشہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فائونڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنے والی تھی۔
مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی۔ مقتولہ کی والدہ، جمیلہ بی بی نے الزام لگایا کہ ان کے داماد نے بیٹی کو قتل کیا اور اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
ادھر مستی گیٹ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قتل کی واردات کے وقت قاتل جمشید نے شراب پی رکھی تھی جس کی محلے دار نوید کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس نے اپنے دستی پسٹل سے مقتول نوید پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
لوہاری گیٹ کے علاقہ سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر زخمی ہوا، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیاتشدد نہیں کیا،باپ جھگڑی کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button