باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل، فریج کے ڈبہ سے نوجوان کی لاش برآمد
لاہور،عارف والا(بیوروچیف سے،ویب ڈیسک) عارف والا میں باپ نے گھر میں غیر ت کے نام پر فائرنگ کرکے 18سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
نواحی گائوں 12/SPمیں محمداختر اپنی بیٹی کرن بی بی کو غیر ت کے نام پر گھر میں فائرنگ کرکے ابدی نیندسلادیا قاتل باپ کو تھانہ صدر پولیس نے حراست میں لے لیا مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی والدہ صفیہ اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
علاوہ ازیں لاہور میں نوجوان کی فریج کے ڈبہ سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
شفیق آباد کے علاقے میں سڑک کنارے پڑے فریج کے ڈبے سے خون نکلتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے تشدد زدہ لاش نکال کر پورسٹمارٹم کےلیے منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے جس کو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مارکرقتل کر کے لاش گتے کے ڈبے میں ڈال کر پھینک دی، جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔



