پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

بنددروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے ،نادیہ حسین نے بھانڈا پھوڑ دیا

شوبز میں آنے کے خواہشمند افراد سے ناجائز مطالبات کئے جاتے،مجھے بھی ایسے حالات کا سامنا ہوا، پیش کش ٹھکرا دی تھی:اداکارہ

لاہور:(کلچرل رپورٹر)ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ایک پروگرام میں شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا وہ جانتی ہیں کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد کام حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں اپنی پہچان حاصل کرنے کے باوجود انہیں بھی کئی مواقع پر اس طرح کے حالات کا سامنا ہوا، ایک بار انہیں ایک پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی گئی اور ان سے ایک ’’خصوصی ڈنر‘‘ کی بھی توقع کی جارہی تھی لیکن انہوں نے واضح طور پر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کام پر نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام حاصل کرنے کے خواہشمند لڑکے اور لڑکیاں بااثر افراد کی ناجائز خواہشات بھی پوری کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ لوگ بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button