پاکستانتازہ ترینسپورٹس

بھارتی اعتراض،آئی سی سی نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی آزادکشمیر لے جانے سے روک دیا

لاہور(ویب ڈیسک )آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان میں سکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کو پاکستان میں سکردو، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانےکے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو سکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو ان شہروں میں ٹرافی کو نہ لے جانے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بتایا ہے کے ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق فی الحال ٹرافی کے ابتدائی ٹور میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو رکھا جائے گا۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی روٹ پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہاہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر شامل کرنے پر اعتراض ناجائز ہے۔ذرائع نے بتایا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے اور یہ آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرنے کے بعد کیسے اعتراض کر سکتا ہے، ماضی میں شیڈول اور ٹرافی ٹور کا روٹ فائنل ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کر سکتا ہے، جو ملک پاکستان آنے سے انکاری ہو اس کا اعتراض کیسے جائز ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹرافی ٹور کا شیڈول 16 سے 24 نومبر تک کا ہے، روٹ میں اسلام آباد، ہنزہ، گلگت، مری اور مظفر آباد شامل ہیں، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے کیسے لے گیا تھا؟ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ہمیشہ آئی سی سی اور کمرشل پارٹنرز کے ساتھ مل کر کھیل کے مفید تر مفاد میں کام کیا، جبکہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ ٹرافی ٹور کے لیے مکمل رابطے میں ہے۔واضح رہے بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا تھا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button