انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارتی کسان ڈ ٹ گئے،30دسمبرکو پوراپنجاب بندکرنے کا اعلان

نئی دہلی:(ویب ڈیسک )بھارت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں نے 30 دسمبر کو پوراپنجاب بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے لیڈر سرون سنگھ پندھیر نے کہاہے کہ30 دسمبر کو صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب بند کا اعلان کیا گیا ہےانہوں نے کہاکہ انہیں ہڑتال کیلئے کئی انجمنوں اور گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔

30دسمبر کو پنجاب کے سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور سڑکوں پر گاڑیوں اور ریل کی آمد و رفت بھی معطل رہے گی۔ سرون سنگھ پندھیر نے نوجوانوں اور پنجاب کے عوام سے اپیل کیا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہڑتال کسانوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی لڑائی کیلئے ہے۔ ہم پورے پنجاب اور خاص طور سے نوجونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپورشرکت کے ذریعے ہڑتال کی کال کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہڑتال کے دوران عوامی سہولیات اور ایمرجنسی خدمات جاری رہیں گی ۔واضح رہے کہ بھارت میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں طویل عرصے سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو اور کھنوری بارڈر پر کسان لیڈر جگجیت سنگھ کی قیادت میں سنیوکت کسان مورچہ کی قیادت تامرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوئی ہے ۔

ہڑتال میں شامل لوگوں اپنے مطالبات کے حق میں اپنی زندگیاں دائوپر لگا رہی ہیں اور کئی دن کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے انکی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button