پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
چھتیں گرنے سے گجرات میں3بچے جاں بحق،لاہورمیں7افرادزخمی
لاہور:(بیوروچیف)گجرات میں ماڈل ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔گندرہ موڑ پر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک ان پر دیوار آ گری، جاں بحق بچوں میں 6 سالہ رانی، 8 سالہ کامران اور 7 سالہ ساجد شامل ہیں ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
8 سالہ دلاور، 7 سالہ سعید اور 7 سالہ عارف خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقے غازی آباد میں ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے 7افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ تاج پورہ بٹ چوک میں پیش آیا، زخمیوں میں 24سالہ مشال، 22سالہ راحتہ ،20سالہ میرب ،26سالہ عاصمہ ،23سالہ مطاہر ،7سالہ زینب اور 27سالہ رحمان شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔



