انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی نہیں سوچا کہ وہ سیاست چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے، میں اس وقت اپنے کام پر توجہ دے رہا ہوں جس کیلئے عوام نے مجھے منتخب کیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے حلف کے بعد کچھ ہفتے کینیڈا کیلئے بڑے اہم ہیں اور ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پہلے ہی اپنا عہدہ اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کی لیڈرشپ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور تمام صوبوں کے پریمیئرز کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button