پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

9مئی مقدمات،عمران کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ آج

لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج سنایا جائے گا۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور صحافیوں کو بتایا کہ فیصلہ آج بروز منگل کو سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ 9مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں نہیں تھے بلکہ وہ زیرِ حراست تھے، جبکہ سرکاری وکیل نے ان درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button