پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کیا جائے، عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر آصف علی زرداری

کراچی (ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، امن و امان کا قیام اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزرا نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترقی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اور اس کی ترقی قومی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد پہنچ سکیں۔

امن، ترقی اور معاشی سرگرمیوں پر زور

صدر مملکت نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام، عوامی فلاح، روزگار کے مواقع بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ملاقات میں اہم شخصیات کی شرکت

ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری بھی شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button