پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

توہین مذہب مقدمات کی تحقیقات،وفاق کو 30دن میں کمیشن بنانے کاحکم

کمیشن توہین مذہب کے غلط استعمال کو روکنے،شفافیت کیلئے ناگزیر،4 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،مزید وقت درکارہوتوعدالت آئے:جسٹس اعجاز اسحاق

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں منظور کر لیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

عدالتِ عالیہ نے حکمنامے میں کہا وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرےگا، کمیشن کو اگر مزید وقت چاہیے ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

کمیشن کا قیام ملک میں توہینِ مذہب کے غلط استعمال کو روکنے اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک ایسا کمیشن تشکیل دے جو توہینِ مذہب سے متعلق مقدمات کا تفصیلی جائزہ لے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button