PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

سلطانز کو 120رنز سے شکست ز لمی کو پہلی کامیابی حاصل

پشاور زلمی نے227رنز کا ٹارگٹ دیا، ملتان سلطانز 107 کے سکور پر ہی ڈھیر

لاہور،راولپنڈی ( سلمان حسین) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے ہرا کر سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ ٹام کوہلرکیڈمورنے 52 اور محمد حارث نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ ویلی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2، 2 جب کہ افتخار احمد نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ملتان سلطانز 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے 4 شکار کیے، عارف یعقوب نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button