لاہور(سلمان حسین )پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔
پشاور زلمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
بابر اعظم 46، محمد حارث 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کراچی کنگز نے 19.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز بنائے۔ لیوک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔



