جرم-وسزاعلاقائی خبریں

میاں چنوں: 12سالہ مغوی بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش برآمد

ملزموں نے لاش گھر کے صحن میں چھپا دی، ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش

میاں چنوں ( مانیٹرنگ ڈیسک) 12سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 12سال کا بچہ اپنی بہن کے ہمراہ ملتان سے 3روز قبل اپنے کز ن کی شادی میں میاں چنوں آیا تھا۔ اچانک غائب ہونے پر اسے تلاش کیا گیا ۔
نہ ملنے پر اغوا کا مقدمہ تھانہ چھب کلاں میں درج کیا گیا۔ ملزمان نے بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفن کردی تھی۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے لاش برآمد کرلی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button