پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:جنسی درندے آزاد،بچے سے گن پوائنٹ پر اجتماعی بدفعلی

کاہنہ میں درندہ صفت بچے کو ورغلا کر ایل ڈی اے روڈ لے گیا ، دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر ریپ کیا،ویڈیو بھی بناتے رہے

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کے علاقے کاہنہ میں درندہ صفت ملزمان نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر بچے کا اجتماعی ریپ کیا ہے، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں درندہ صفت ملزمان نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر بچے کا ریپ کیا ہے،کاہنہ پولیس نے ملزمان کو سینٹرل پارک سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچہ سینٹرل پارک میں واقع اپنے گھر کے باہر گلی موجود تھا، ملزم بہانے سے بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ ایل ڈی اے روڈ لے گیا اور اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس ملزم نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر بچے کا اجتماعی ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔

پولیس نے ملزمان ساجد، شاہزیب اور ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جینڈر سیل کے حوالےکردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button