پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب یونیورسٹی:ہاسٹلزپر قبضے،شراب،آئس کا سرعام استعمال

انتظامیہ کی ملی بھگت، قبضوں کی وجہ سے کئی مرتبہ لڑائی جھگڑے ہوچکے ، اسلحہ کا استعمال بھی معمولی بات ،ترجمان کا بھی نشہ آور اشیا کے استعمال کا اعتراف

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے سینکڑوں غیر قانونی افراد ہاسٹلز پر قابض ہیں،شراب،آئس کا سرعام استعمال کیا جاتا ہے۔

ہاسٹلز پر غیر قانونی قبضوں کی وجہ سے کئی مرتبہ لڑائی جھگڑے ہوچکے ہیں جبکہ اسلحہ کا استعمال بھی معمولی بات ہے ، ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں غیرقانونی قابضین کو نکال دیا گیا۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی الاٹیز کے اخراج سے ہاسٹلز میں 600 طلباء کے لئے گنجائش پیدا ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم مارننگ کے 300 طلبہ کو ہاسٹلز الاٹ کر دیے جبکہ ہاسٹل سے محروم دور دراز علاقوں سے وابستہ 300 مزید مارننگ کے طلبہ کو ہاسٹل دیں گے۔

ترجمان کے مطابق ہاسٹل سے محروم مارننگ کے طلبہ کی الاٹمنٹ کے لیے ہفتے اور اتوار کو بھی دفاتر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز پر قابض غیرقانونی افراد یونیورسٹی میں نقض امن کا باعث تھے، غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آپریشن کے دوران شراب اور آئس برآمد ہوئی، سب جانتے ہیں شراب اور منشیات برآمد ہونے والے کمرے کن تنظیموں کے زیر قبضہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button