پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورمیں ڈاکو راج،ڈاکٹر کے گھرسے سوا2کروڑ کا صفایا

رائیونڈ، یکی گیٹ اور گڑھی شاہو میں لاکھوں کی ڈکیتیاں،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ، فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں، اقبال ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(بیوروچیف /سید ظہیر نقوی)شہر میں عیدالفطر کے ایام میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

چوہنگ کے علاقہ میں عیدکے روز چور ڈاکٹر اصغر کے گھر سے 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئےپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

مانگا منڈی میں غفور سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں ذوہیب سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں مشتاق سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون،

رائے ونڈ سے ڈاکو ندیم اور فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، موبائل فون، یکی گیٹ سے ڈاکو تنویر اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، گڑھی شاہو سے ڈاکو طارق اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو جمیل سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون،

نصیر آباد سے ڈاکو اشفاق سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائل فون، نشترکالونی میں لیاقت سے 90ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں ریاض الحق سے 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاؤن ہڈیارہ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button