جھگڑوں پر 10افراد قتل،6زخمی،لاہورموٹروے سے 2لڑکیوں کی لاشیں برآمد
فیصل آباد میں شہری کی بیوی،بیٹی اور سالی پر فائرنگ، خودکشی کر لی،لنڈیانوالہ میں بھائی نے بھائی،علی پور میں باپ نے بیٹے کو گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا
لاہور،فیصل آباد(بیوروچیف/نمائندگان)فیصل آباد میں مدینہ ٹاؤن داؤد چوک کے رہائشی راجہ کاشف نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی، سالی اور بیٹی پر فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مارلی ۔ گولیاں لگنے سے راجہ کاشف اور چھ سالہ بیٹی میرب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی 25 سالہ زنیرہ اور سالی 27 سالہ فائزہ زخمی ہو گئیں۔
لاہور میں موٹر وے سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان موٹروے پر رات گئے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں موٹروے پولیس نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں لڑکیوں کی شناخت نہیں ہو سکی اور ان کی عمریں 18 سے 20 سال کے لگ بھگ ہیں۔
ایدھی شناخت پروگرام کے تحت لڑکیوں کی لاشوں کا بائیو میٹرک مکمل کر لیا گیاہے اور رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی ۔
ادھر تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے642گ ب میں شاہد نامی شہری نے بھابھی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کی بنا پر اپنے بھائی امجد کو قتل کردیا۔ملزم شاہد اور مقتول امجد کی بیوی موقع سے فرار ہو گئے، مقتول امجد چھ ماہ قبل بھائی کے قتل کے کیس میں رہا ہو کر آیا تھا۔
سرگودھا میں گاؤں بجارڈیرہ بھجنا میں فاترالعقل شخص حاجی احمد اعوان نے چھری کے وار کر کے نوجوان عالم شیر کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
جوہرآباد کے گاؤں دھموکہ میں منشی گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف خالدامیر، اس کی ماں شمیم بی بی اور راہگیر دانش کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زمین کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو زخمی کر دیا اور پھر خودکشی کر لی،
ٹانک شہر کے نواحی علاقے اماخیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے،پولیس کےمطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاحال فائرنگ سے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔



