لاہور:(بیوروچیف)چوہنگ کے علاقے میں 12سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا ،ملزم فرار ہوگیا۔
12سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں میں متاثرہ بچے کے ماموں علی احمد کی درخواست پر ملزم لیاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کو محلے دار لیاقت علی نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



