پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور میں 3ماہ کے دوران27خواتین قتل، 151بے آبرو، 1182اغوا

بچوں سے زیادتی کے 47مقدمات درج ، 44ملزم گرفتار، جرائم میں زیرو ٹالرنس، زیادہ تر کیس حل کر لئے، DIG فیصل کامران

لاہور ( سید ظہیر نقوی /بیوروچیف) لاہور میں رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کیساتھ جرائم نمایاں رہے، شہر میں جنوری سے 31مارچ تک 27خواتین کو قتل کیا گیا، 151 خواتین سے زیادتی اور 11سو 82خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ڈیٹا کے مطابق3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11سو 82مقدمات درج ہوئے۔ مغوی خواتین میں صرف 988خواتین برآمد ہوئیں،194 نہ مل سکیں۔ جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14بچے نہ مل سکے۔
3ماہ میں 151خواتین سے زیادتی کے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 110ملزم گرفتار اور 41گرفتار نہ ہوسکے ۔ بچوں سے زیادتی کے 47مقدمات درج ہوئے جن میں 44ملزم گرفتار اور 3گرفتار نہ ہوسکے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے بچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں زیرو ٹالرنس ہے، زیادہ ترکیس حل کر لیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button