پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:10سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل،ملزم فرار

نواب ٹاؤن میں قتل ہونے والے بچے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں جنسی تشدد کی تصديق ،7مشتبہ افراد زیر حراست،ملزم پکڑلیں گے:پولیس

 

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پنجاب کے دارالحکومت لاہور ميں 10 سالہ بچے کے قتل کے شبہ ميں پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔

نواب ٹاؤن میں قتل ہونے والے بچے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں بدفعلی اور جنسی تشدد کی تصديق ہوگئی۔

پنجاب پولیس نے ملزم کے قريب پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹے سے پہلے بچے کا قاتل گرفتار کرليں گے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی موت گلا دبانے سے ہوئی، مزيد تصديق کے ليے جسمانی اعضا کے نمونے فرانزک ليبارٹری بھجوا ديے گئے ہيں۔

پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے سی آئی اے پوليس کو بھی ملزم کو ٹريس کرنے کا ٹاسک سونپ ديا گيا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button