پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لیسکو ریکوری ٹیم پر نادہندہ ہوٹل ملازمین کا چھری سے حملہ،لائن مین زخمی

لاہو(بیوروچیف) سبزہ زار کے علاقے میں لیسکو سید پور سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارفین نے حملہ کر دیا، لائن مین عدنان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ صارف پر 70 ہزار روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا،عدنان واجبات کی ریکوری کیلئے صابر ہوٹل پہنچا تو ہوٹل کے عملے نے تلخ کلامی کے بعد حملہ کر دیا۔

ایک ملازم نے عدنان کو چھری مار دی زخمی لائن مین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی گئی۔ ایکسین سمن آباد نے کہا کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button