میکسیکو:سیاحوں کی بس،ٹرک میں تصادم سے آتشزدگی،41افراد ہلاک
جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں خوفناک حادثہ پیش آیا، 36 بس کے مسافر اور 2ٹرک میں سوار افراد مرنے والوںمیں شامل ،9محفوظ رہے
میکسیکو سٹی:(ویب ڈیسک)میکسیکو میں سیاحوں کی بس،ٹرک میں تصادم سے آتشزدگی کے بعد41افرادزندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں خوفناک حادثہ پیش آیا، 36 بس کے مسافر اور 2ٹرک میں سوار افراد مرنے والوں میں شامل ہیں ،9محفوظ رہے
میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ٹریفک حادثہ میں 38 افراد جل کر ہلاک ہوئے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتیں 41 ہیں۔
ہلاک ہونے والے افراد میں 36 ٹورسٹ بس اور 2 ٹرک سوار شامل تھے، حادثہ ٹرک اور بس کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 38 افراد جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 افراد زندہ بچ گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 36 بس کے مسافر اور دو ٹرک میں سوار افراد شامل ہیں،امریکی ٹی وی چینل نے ریاستی پراسیکیوٹر جیکسن ولاسیس کے حوالے سے بتایا کہ بس ریاست تاباسکو سے روانہ ہوئی جوکیریبین ساحلی تفریحی شہر کینکون کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار 36 اور ٹرک میں سوار 2افراد ہلاک ہو گئے ۔



