انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

نیتن یاہو کی بیٹے کے ہاتھوں زمین پر گرا کر پٹائی

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے نے باپ کا گلا دبانے کی بھی کوشش کی، کویتی اخبار

کویت سٹی ( ویب ڈیسک) کویت کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کو زمین پر گرا کر مارا پیٹا، نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔ اخبار کے مطابق نیتن یاہو کی پٹائی کرنے پر بیٹے یائر یاہو کو اسرائیل سے جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق باپ بیٹے میں ہاتھا پائی کا یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023کو اسرائیل پر حملے سے پیش آیا تھا۔
وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الجریدہ کو بتایا کہ واقعے کے وقت خاتون اول سارہ نیتن یاہو بھی وہیں موجود تھیں۔ ان کی چیخنے کی آواز سن کر سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور گتھم گتھا باپ بیٹے کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔ بیٹے کی جانب سے گلا دبائے جانے کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کی حالت غیر تھی اور انہیں درست طریقے سے سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو پانی پیش کیا گیا لیکن مسلسل کھانسی کی وجہ سے نیتن یاہو نے الٹی کردی۔ ان کی طبیعت بحال ہونے میں کافی وقت لگا۔
اس واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے جارح مزاج بیٹے یائر نیتن یاہو کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بھیج دیا تھا۔ اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس نے یائے نیتن یاہو کو اپنے والد کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے بیٹے کو باپ کے ساتھ رہنے کیلئے واپس آنے سے روک دیا تھا۔ الجریدہ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس واقعے کو چھپایا اور بیٹے یائر نیتن یاہو کو امریکا بھیج دیا تھا۔ دوسری جانب نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو اپنے بیٹے کی تلاش میں میامی گئیں جہاں وہ مبینہ طور پر یائر نیتن یاہو کے نفسیاتی علاج کے مکمل ہونے تک قیام کریں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button