لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلا ئنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ افغانستان، جنوبی افریقہ کے بعد سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں ۔ پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ 2022 میں بھارت نے ویز ے نہ دے کر ہمیں شرکت سے محروم کیا، اب اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، ایسا کب تک چلے گا، ہم یہ معاملہ ورلڈ بلائنڈ کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔ کھیلوں کو سیاست سے الگ نہیں کریں گے تو تمام ممالک کا شدید نقصان ہوگا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسپیشل لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ہوتا ہے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔ بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔



