پاکستان،ایران میں براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز
براہ راست پروازوں سے سیاحت زیادہ فروغ پائے گی: رضا امیری مقدم ، عوامی رابطوں ، تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا:ظہیر عباس خا ن
لاہور:(بیوروچیف)پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی اورسکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز ہوگیا تقریب کا انعقاد اسلام آباد ائرپورٹ پر کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں کے بعد ڈائریکٹ فلائٹ کا نظام دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے جس کا آغاز اسلام آباد ائرپورٹ پر ایک تقریب سے کیا گیا اس اقدام کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم ترقی قرار دیا گیا ہے۔
تقریب میں پاکستانی اور ایران کے حکام سمیت دیگر اہم افراد نے شرکت کی اس موقع پر ایران کے ڈپٹی ہیڈ اف مشن نبی شیرازی نے کہا ایران اور پاکستان اسلامی بردار ملک ہیں ہمارے تعلقات صدیوں سے چٹان کی طرح مضبوط ہیں انہوں نے کہا کہ ایران ائر ٹور کی فلائٹ سے سیر و سیاحت کاروبار اور تعلیمی سفر میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام، سیاحت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کو مبارک باد دیتا ہوںاس موقع پر ایک نئی بی ٹو بی فلائٹ بکنگ پلیٹ فارم سکائی ایٹ کا بھی لانچ ہوا جس کو خاص طور پر ٹریول ایجنٹس کےلئے بنایا گیا ہے۔

اب ایجنٹ ڈائریکٹ ایران ائر ٹور کی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں ایجنٹ حضرات سائن اپ کرنے کےلئے ایجنٹ سکائٹ ڈاٹ کام پر رجسٹرڈکرسکتے ہیں یہ پلیٹ فارم معروف سافٹ وئر ایجنسی ٹیکزوڈو نے ڈویلپ کیا ہے جلد عام صارف کےلئے بھی بی ٹو سی پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جائے گاجس میں لوگ آسانی سے ٹکٹس بک کرسکے گے ۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اور مہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے ایران ائیر ٹور کے کنٹری منیجر ظہیر عباس خا ن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کی دوستی پر فخرہے، تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اس اقدام سے سیاحت، عوامی رابطے اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔



