پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
ڈی آئی خان:ذاتی دشمنی پر3خواتین گھر میں قتل
3ملزموں ہارون، یونس اور صدیق کے خلاف مقدمہ درج،فیصل آباد میں جواد، الیاس،اعجاز نے فائرنگ کر کے شیرمحمد کو قتل کر دیا
ڈی آئی خان،فیصل آباد (نمائندگان)ذاتی دشمنی کی بنا پر گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا،لواحقین نے ایف آئی آر میں تین ملزموں ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا ہے جوخواتین کوقتل کرکے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں سے 7 گولیوں کے خول برآمد ہوئے۔ پولیس نے مفرور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی بناپر مخالفین نے فائرنگ کرکے شیرمحمد نامی شہری کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ شیر محمد اڈہ 76 گ ب پر کھڑا تھا کہ ملزموں جواد،الیاس اور اعجاز نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔



