لاہور(سید ظہیر نقوی)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن، فرائض میں غفلت پرمزید 15 اہلکاروں کو سخت سزائیں سنا دیں۔ نوکری سے برخاستگی، سروس ضبطگی،انکریمنٹ سٹاپ سمیت سخت سزائیں دی گئیں۔
سزاملنے والوں میں انسپکٹر، سب انپسکٹر، کانسٹیبل، سینئر اور جونیئر کلرک شامل ہیں۔
تمام افسران و اہلکاروں کو محکمانہ انکوائریاں مکمل ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرپشن،اختیارات سے تجاوز کرنے والے عوام اورمحکمہ کے دشمن ہیں۔
خفیہ اطلاعات اور شہریوں کی شکایات پر بعد از انکوائری سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہلکار کی غلطی فورس کے 30 ہزار جوانوں پر سوالیہ نشان بنتی ہے۔گزشتہ11 ماہ میں 440 اہلکاروں کو سزائیں دی جا چکی ہیں۔



