انٹر نیشنلتازہ ترین

فرانسیسی حکومت گرنے کا خدشہ

پیرس:(ویب ڈیسک )فرانس میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

اپوزیشن نے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کی جانب سے سماجی تحفظ کے ایک بل کو پارلیمنٹ سے ووٹنگ کے بغیر پاس کرنے کے بعد اس اقدام کا اعلان کیا۔

نیشنل ریلی (آر این) کی پارلیمانی رہنما میرین لی پین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدم اعتماد پیش کرے گی لیکن وہ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی ایسی کسی تحریک پر ووٹنگ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم یہ سمجھتے تھے کہ مائیکل بارنیئر کے آنے سے چیزیں بہتر ہوں گی لیکن یہ پہلے سے بھی بدتر ہوگئی ہیں۔’

دوسری جانب انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی میتھلڈ پانوٹ کا کہنا تھا کہ ’ حکومت کی جانب سے متعدد مواقعوں پر جمہوری اقدار کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہوں، ہم مائیکل بارنیئر اور میکغوں کی صدارت کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔’

اگر نیشنل ریلی کے تمام اراکین کی جانب سے دائیں بازو کے ساتھ ملکر ووٹنگ کی جائے گی تو حکومت گرجائے گی، اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد لانے کے لیے 24 گھنٹے ہیں، عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ بدھ کے روز ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 1962 کے بعد سے اب تک کسی بھی فرانسیسی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل نہیں کیا گیا۔

مائیکل بارنیئر کی جانب سے انتہائی تقیسم پارلیمنٹ کے ذریعے 2025 کے بجٹ کی منظور کرانے میں مشکلات کی وجہ سے فرانس کو 6 ماہ کے دوران دوسرے سیاسی بحران کا سامنا ہے جبکہ وزیراعظم نے اراکین سے عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے پر زور دیا ہے۔

مائیکل بارنیئر نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ’ ہم ایک نتیجہ خیز مرحلے پر موجود ہیں، فرانسیسی ہمیں ملکی مفاد پر اپنی ذات کو ترجیح دینے پر ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button