انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم، آذری صدر کی ملاقات، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

الہام علیوف نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد، باکو ( ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

آذربائیجان کی فتح کشمیر، فلسطین کے عوام کیلئے امید کی کرن: شہباز شریف

دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو بھی قبول کرلیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے باکو پہنچے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
آذربائیجان پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم نے استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button