انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

چوالیسویں شارجہ عالمی کتاب میلہ کا آغاز 118ممالک شریک

افتتاح حاکم شارجہ عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے کیا

شارجہ (حافظ زاہد علی )شارجہ میں چوالیسواں عالمی کتاب میلہُ سج گیا ،بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان سمیت ایک سو اٹھارہ ممالک اور دنیا بھر سے تئیس سو سے زائد پبلشر ز شریک ہونگے ،کتب بینی کے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس عالمی کتاب میلہ پبلشرز اور لائبریری کانفرنسز منعقدہونگی ۔


1200رنگا رنگ تقریبات ہونگی ، عالمی کتاب میلہ 12روز جاری رہے گا

تعلیمی سمینار ز اور بارہ سو رنگا رنگ تقریبات عالمی کتاب میلہ کا حصہ ہیں سات سو پچاس ورکشاپس اور سیمینارز بھیہونگے۔چھیاسٹھ ممالک سے دو سو پچاس عالمی شخصیات بھی شرکت کے لیے آئیں گی ۔شارجہ بک اتھارٹی کے زیر اہتمام اس میگا ایونٹ میں پندرہ لاکھ سے زائد کتابوں کے ٹائٹل بھی رکھے جائیں گے۔

66ممالک سے 250علمی ادبی شخصیات شریک ہونگی ، 2300سے زائد پبلشر بھی اسٹالز لگائیں گے

شارجہ عالمی کتاب میلہ بارہ روز تک جاری رہے گا ادبی تقریبات میں پاکستان سے بھی عالمی شہرت یافتہ ادب نگار شارجہ کتاب میلہ میں شریک ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button