انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن : عطا تارڑ

بحرین کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ریاض(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزیراطلاعات عطا تارڑ اوربحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ میڈیا کے شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بحرین کی نیوز ایجنسی اور پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے درمیان خبروں کے اشتراک کی تجویز دی۔ بحرین کے وزیراطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بحرین کے وزیراطلاعات نے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ کامیابیوں کو فروغ دینے کے لئے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button