پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

انگلینڈ کی دھواں دار بیٹنگ، آسٹریلیا کا پلٹ کر وار،گرفت مضبوط

لاہور:(سلمان حسین )چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا اہم وکٹ گنو ابیٹھا ٹریوس ہیڈ کو جوفراآرچر نے کیچ اینڈ بولڈ کیا،کپتان سٹیو سمتھ بھی آئوٹ ہوگئے آسٹریلیا کے 295پر 5کھلاڑی پویلین جاچکے ہیں۔

انگلس نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے چھکا مار کر سنچری مکمل کی جبکہ میکسویل ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں

۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ کی 165 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

اس سے قبل، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ابتدائی 2 وکٹیں جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، اننگز کا آغاز کرنے والے فل سالٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمی اسمتھ بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دوسرے اوپننگ بلے باز بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ملکر 158 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں، جو روٹ 68 رنز بنانے کے بعد ایڈم زمپا کا شکار بنے۔

بین ڈکٹ نے نہ صرف ون ڈے کیریئر کی تیسری سینچری مکمل کی بلکہ انہوں نے 150 رنز کا ہندسہ بھی عبور کیا، وہ 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

اس دوران ہیری بروکس 3، کپتان جوز بٹلر 23 ، لیام لیونگ اسٹون 14 اور برائیڈن کارس 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوفرا آرچر نے آخری لمحات میں 10 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے 3، ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے 2،2 جب کہ گلین میکسوئل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس کے وقت گفتگو میں کہا کہ پچ کافی اچھی لگ رہی ہے اور ٹریننگ کے دوران کچھ ڈیو پڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں ایلکس کیری کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیتتے تو شاید بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، تاہم کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے اور میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

آسٹریلیا: اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسوئل ، بین دوارشوئس، نیتھن ایلِس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن

انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتان)، فِل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروکس، لیام لیونگ اسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button