پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ہمسایوں نے 4سالہ بچے کا گلا کاٹ دیا،غیر ت کے نام پرنوجوان قتل

رائیونڈ میں ملزم نے 17سالہ طیب کی جان لی،کراچی میں تاوان کیلئے اغواخاتون،ساہیوال میں رنجش پر 2افراد قتل،6زخمی

لاہور،کراچی( بیوروچیف /نمائندگان)تھانہ ملکہ ہانس میں دیرینہ رنجش پر ہمسایوں نے 4 سالہ بچے کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا ،ملزموں نے بچے کا گلہ کاٹ کر تڑپتے کمرے میں بند کردیا جو دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رائیونڈ میں فیضان نامی ملزم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 17 سالہ نوجوان طیب کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بہن سے تعلقات ہیں۔

کراچی میں میری ٹائم میوزیم میں ملازمت کرنے والی شادی شدہ خاتون سحر فاطمہ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ، ملزموں نے ویڈیو بنا کر خاتون کے والد کو بھجوائی اورایک کروڑ تاوان مانگا تھا۔فیڈرل بی ایریا کی رہائشی خاتون سحرفاطمہ کی تشدد زدہ لاش سرجانی ٹاؤن سے مل گئی۔

 

ساہیوال کے نواحی چک 36بارہ ایل میں ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے کی رنجش پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔واقعات کے مطابق عبدالغفار گجر کے رشتہ دار ایک مریض مہران نے یاسر مغل وغیرہ کو کھلے عام فائرنگ کرنے سے روکا تو وہ مشتعل ہو گئے

ملزم یاسر مغل، بشارت ڈوگر، بلال مغل، طلحہ شاہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار اٹھائے نواب ڈوگرہ کے ڈیرے سے نکل آئے اور عبدالغفار گجر ، اس کے بھتیجے امجد، جنید ڈوگر وغیرہ پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی کر دی جس سے امجد اور محمد شہباز جاں بحق ہو گئے جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں تین کی حالت نازک ہے ۔

پولیس صدر چیچہ وطنی نے عبدالغفار گجر کی مدعیت میں 20ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 10کو گرفتار کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button