پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

شاپربیگ کے استعمال پر گرفتاریاں ،جرمانے شروع

پلاسٹک کے استعمال پر قابو کیلئے قانون سازی متوقع، نان زگ زیگ بھٹے گرادئیے :مریم اورنگزیب

لاہور(بیوروچیف)شاپربیگ کے استعمال پر گرفتاریاں ،جرمانے شروع ہوگئے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔

جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیے گئے، انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کیا گیا۔

پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا کہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا جبکہ 383 نوٹس جاری کیے گئے۔

اُن یہ بھی کہنا تھا کہ 16صنعتی یونٹس سیل کیے گئے، 11 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے اور پلاسٹک بیگز کی خلاف ورزی پر 8 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے 25 زیر تعمیر مقامات پر مسٹ اسپرنکلنگ سسٹم نصب ہے، پلاسٹک کے بےجا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی بھی کی جاسکتی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button