انٹر نیشنلپاکستان
امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے
انگولا (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر دوران اجلاس بیٹھے بیٹھے سو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بندرگاہ لوبیٹو میں افریقی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات ہوئی
اجلاس کے دوران جو بائیڈن کی آنکھ لگ گئی، وہ مزے سے نیند لیتے رہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے دوران اجلاس سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، خبر ایجنسی کے مطابق بائیڈن کی افریقی رہنمائوں سے ملاقات ریلوے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے تھی۔



