پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

بادلوں کی بھرپوراننگز،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ میچ منسوخ

لاہور:(سلمان حسین )راولپنڈی میں بادلوں کی بھرپور اننگزکے باعث آسٹریلیا،جنوبی افریقہ کاگروپ بی کا اہم میچ منسوخ ہوگیا۔

میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ اور افغانستان ایک، ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔

تاہم گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا۔

امپائر کرس گیفانی اور رچرڈ کیٹلبرو نے دوپہر 1:30 بجے شیڈول ٹاس میں تاخیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے حالات کا معائنہ کیا تھا۔

تاہم، شام تقریباً 5 بجے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

گروپ ’اے‘ سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ٹائٹل کے حامل پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button