میکسیکو: چمچوں پر انڈے رکھ کر ریس، 27سو افراد کی شرکت،ورلڈ ریکارڈ قائم
میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک )میکسیکو میں 2024 کے انڈوں کے میلے میں پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہائی اسکول کے تقریباً 2,700 طلباء نے 100 میٹر – 328 فٹ کی ریس میں شرکت کی جس میں انڈوں کو چمچوں پر متوازن انداز میں رکھا گیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس بات کا تعین کیا کہ 2,039 شرکاء نے بغیر کسی اصول کی خلاف ورزی کیے دوڑ مکمل کی اور سب سے بڑی انڈے اور چمچ کی دوڑ میں شرکت کا کامیابی سے اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل لندن میں 1400 افراد کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔جلیسکو میں ہونے والے میلے میں، جہاں میکسیکو کے تمام شہروں کے مقابلے میں انڈوں کا 50.4 فیصد تیار کیا جاتا ہے یہ شہر انڈوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، اس میںکئی تقریبات بھی شامل ہیں جن میں انڈوں کا شکار، ایک سجی ہوئی کارٹ ریس، ایک سائیکل ریس اور مقامی انڈوں کے استعمال سے تیار کردہ ایک سو سے زائدمختلف پکوانوں کی نمائش شامل ہے۔



