پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ورلڈ کپ: پہلا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

یو اے ای نے کینیڈا کو 5 وکٹوں، امریکہ نے نیدر لینڈز کو 93رنز سے شکست دیدی

لاہور (سلمان حسین ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جس کے بعد زمبابوے نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170رنز کا ہدف دیا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹ پر 169رنز بنائے تھے۔ بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.3اوورز میں 146رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ادھر بیسویں گروپ میچ میں یو اے ای نے کینیڈا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔
دہلی میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 150رنز سکور کیے۔ کینیڈا کی طرف سے ہرش ٹھاکر نے نصف سنچری سکور کی جبکہ نوینت دھالیوال 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یو اے ای نے 151رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ یو اے ای کے اریانش شرما نے 74رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور شعیب خان 51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ 21ویں میچ میں امریکہ نے نیدرلینڈز کو 93رنز سے شکست دے دی۔ چنئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 197کے تعاقب میں 103رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ 23رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سکاٹ ایڈورڈز 20، میکس او ڈوڈ 13، آریان دت 9، زیک لائن کیشٹ 6، فریڈ کلاسن 3، مائیکل لیوٹ 3، لوگن وین بِیک 2اور کولِن ایکرمین 0کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔ کائل کلین 6کے انفرادی سکور پر ناٹ آئوٹ رہے۔
امریکہ کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 4، شیڈلے وین اسکالکویک نے 3، محمد محسن نے 2جبکہ نُستوجھ کینجگ نے 1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل نیدرلینڈز کی دعوت پر امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 196رنز سکور کیے۔
امریکہ کی جانب سے سیتیجا مُکاملا 79رنز بنا کرنمایاں رہے۔ کپتان مونانک پٹیل 36، شایان جہانگیر 20، ملند کمار، سنجے کرشنامورتی اور ہرمیت سنگھ 1، 1کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔ شبھم رانجنے 48اور محمد محسن 1رن بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لوگن وین بِیک ، کائل کلین اور فریڈ کلاسن 1، 1وکٹ حاصل کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button