انٹر نیشنلتازہ ترین
بھارت:مندر میں آتشزدگی،6افراد ہلاک ،55زخمی
نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گووا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کے وقت مندر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد اسپتال لانے سے پہلے دم توڑ چکے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح 4 سے 4:30 بجے کے درمیان پیش آیا جب ایک مذہبی تقریب کے دوران سینکڑوں لوگ ایک بڑی آگ کے گرد جمع تھے۔



